ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروارمیں چلتی کار پرچٹانوں کے تودے گرنے سے میاں بیوی زخمی

کاروارمیں چلتی کار پرچٹانوں کے تودے گرنے سے میاں بیوی زخمی

Mon, 11 Jul 2016 14:27:32  SO Admin   S.O. News Service

کاروار11جولائی (ایس او نیوز) یہاں سداشیوگڑھ میں پل کے قریب دوڑتی ہوئی کار پرقریبی پہاڑی سے چٹانوں کے تودے گرنے سے کار پر سوار میاں اور بیوی دونوں شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد گوا کے بامبولیم اسپتال میں منتقل کیا گیا۔ یہ حادثہ جمعرات کو پیش آیا۔

اطلاع کے مطابق ڈانڈیلی کے جاوید محمد شفیع شیخ (46) اور ان کی اہلیہ رُخسار جاوید شیخ (45)گوا کے ایک ہوٹل میں ملازمت کرتے ہیں، جمعرات کو دونوں ماروتی اومنی کار پر گوا جارہے تھے کہ اچانک چلتی کار پر قریبی پہاڑی سے چٹان کا ایک بڑا ٹکراجس کا وزن کم وبیش 20 کلو بتایاجارہا ہے، کار کے اگلے حصے پر گر گیا جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلع کے ڈپٹی کمشنر ایس ایس نُکول ، ایڈیشنل ڈی سی ایچ پرسنا سمیت دیگر سرکاری آفسران اسپتال پہنچے اور دونوں سے تعزیت کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کیں، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے فوری طور پر 4,300/ روپیہ فی مریض کے حساب سے دونوں کو 8,600 روپیہ نقدرقم معاﺅضہ کے طور پرفراہم کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس ضمن میں نیشنل ہائی وے کا کام کرنے والی آئی آر بی کمپنی کو حکم دیا ہے کہ ان دونوں کے علاج ومعالجہ کا تمام خرچہ وہ اُٹھائے۔ اس تعلق سے چتاکول پولس تھانہ میں معاملہ بھی درج کیا گیا ہے۔


Share: